Tuesday, May 7, 2024

کے الیکٹرک کا نیا کارنامہ ، مقامی افراد سے ملکر آر الیکٹرک بنا لی

کے الیکٹرک کا نیا کارنامہ ، مقامی افراد سے ملکر آر الیکٹرک بنا لی
September 4, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں بجلی کے تار سے کرنٹ لگنے سے 8 سالہ عمر کے معذور ہونے کے معاملے میں کےالیکٹرک کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا ، کے الیکٹرک افسران نے گوٹھوں میں بجلی فراہم  کرنے کےلئے مقامی افراد کے ساتھ مل کر آر الیکٹرک بنا لی ، پولیس نے آر الیکٹرک کے تین کارندے گرفتار کر لئے۔ آٹھ سالہ عمرمعذورکیس میں کے الیکٹرک کے گرفتارملازمین کی نشاندہی پر آر الیکٹرک کے تین ملازمین کو گرفتارکیاگیا۔آر الیکٹرک  کے ملازمین نے پولیس کوسب کچھ بتادیا۔ ملزمان نے انکشاف کیاکہ کے الیکٹرک کے افسران آر الیکٹرک کی فرمائش پرگوٹھوں میں پی ایم  ٹی لگاتے ہیں۔ کے الیکٹرک ان پی ایم ٹی پر معمولی بل بناتی ہےاس بل کے بنیاد پر گوٹھ کے مکینوں سے ہر ماہ فکس رقم لی جاتی ہے ، گوٹھ سے جمع ہونے والی رقم سے کے الیکٹرک کا بل جمع کروایاجاتاہے اورباقی بچنے والی رقم کے الیکٹرک اور آر الیکٹرک میں تقسیم ہوتی ہے۔ آر الیکٹرک ملازمین کاکہناہے جہاں عمرزخمی ہواوہ ان کا علاقہ نہیں ہے۔کے الیکٹرک خود کوبچانے کےلئے  انہیں پھنسانے کی کوشش کررہی ہے۔