Tuesday, April 23, 2024

کے الیکٹرک کا نظام پانچویں روز بھی مکمل بحال نہ کیا جا سکا

کے الیکٹرک کا نظام پانچویں روز بھی مکمل بحال نہ کیا جا سکا
August 31, 2020

کراچی ( 92 نیوز) بارشوں کے دوران متاثر ہونےوالا کے الیکٹرک کا نظام آج پانچ دن بعدبھی مکمل بحال نہ کیاجاسکا، شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کا نظام بحال نہیں ہوسکا،کے  ڈی ایم اسکیم ون کے قریب بجلی کے تاردوبارہ ٹوٹ کر سڑک پرگرگئے، دوسری جانب ترجمان کے الیکڑک کا دعوی ہےکہ شہر کے بیشترعلاقوں  میں  بجلی بحال ہے ڈیفنس کے پانچ فیڈر پانی جمع ہونے  کی وجہ سے بحال نہیں ہوسکے ہیں۔

کراچی میں آج پانچویں دن بھی بجلی کانظام متاثر رہا،کھارادر،میٹھادر،لیاری،کیماڑی اور بلدیہ ٹاون کے علاقوں میں بجلی کا آنا جانا لگا ہواہے ،گڈاپ،ملیر،قائدآباد اورشاہ فیصل کالون کے علاقے بھی بجلی بندش سے متاثرہیں۔

رامسوامی کے علاقے کوئٹہ والا اسکوائر میں 4 دن سے بجلی غائب ہے اور مکین پریشان ہیں ، ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں آج پانچویں دن بھی بجلی غائب ہے ، ترجمان کے الیکٹرک کا دعوی ہےکہ بیشترعلاقوں میں بجلی بحال کردی ہے ،تاہم یہ بھی کہاکہ ڈیفنس میں جہاں پانی جمع ہے وہاں بجلی بحال  نہیں ہوسکی ہے۔

دوسری جانب بجلی کی تاریں بھی گرنے کاسلسلہ جاری ہے ، کےڈی اے ہاوسنگ اسکیم ون کےقریب بجلی کی تارآج دوبارہ سڑک پرگرگئی، تین دن پہلے بھی اسی جگہ کےبجلی کےتار ٹوٹ کر گرگئے تھے ، کاراورموٹرسائیکل سوار تار سے بچ بچ کر گزر رہےہیں۔

علاقہ مکینوں کی جانب سے شکایت کےبعد علاقے کی بجلی بند کردی۔