Saturday, April 20, 2024

کے الیکٹرک کا اپنے صارفین کو بل جمع کرانے کیلئے ریلیف کا فیصلہ

کے الیکٹرک کا اپنے صارفین کو بل جمع کرانے کیلئے ریلیف کا فیصلہ
April 8, 2020

لاہور ( 92 نیوز) کے الیکٹرک نے صارفین کے لئے بڑا فیصلہ کرلیا ، جن صارفین نے مارچ کے ایوریج بلز ادا نہیں کیے، وہ اپریل کے میٹر ریڈنگ کے بلز کے ساتھ ادا کر سکتے ہیں۔ ان سے مارچ کے بل کے لیٹ پیمنٹ سرچارج بھی وصول نہیں کیے جائیں گے۔

کے الیکٹرک نے  میٹر ریڈنگ شروع کرنے کا بڑا فیصلہ کرلیا ، انتظامیہ کی جانب سے صارفین کو کے الیکٹرک کے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کی اپیل کی گئی ہے ،    300 یونٹس ماہانہ سے کم والے صارفین کو حکومت کے اعلان کے مطابق اقساط کی سہولت دی جائےگی۔

 جن علاقوں میں میٹر ریڈنگ سیفٹی کی بنیاد پر ابھی ممکن نہیں، وہاں کم ایوریج کی بنیاد پر بلنگ کی جائیگی۔  کے الیکٹرک انتظامیہ نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے کہ 240 ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی کو فی الفور یقینی بنایا جائے۔  تاکہ کراچی میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی میں خلل نہ آئے۔