Thursday, March 28, 2024

کے الیکٹرک کا 17 گھنٹے بعد شہر کی بجلی مکمل بحال ہونے کا دعویٰ

کے الیکٹرک کا 17 گھنٹے بعد شہر کی بجلی مکمل بحال ہونے کا دعویٰ
May 23, 2021

کراچی (92 نیوز) کے الیکٹرک نے 17 گھنٹے بعد شہر کی بجلی مکمل بحال ہونے کا دعویٰ کردیا۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی کے تمام رہائشی اور کمرشل فیڈرز سے خرابی دور کردی گئی، بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے۔

ادھر دوسری جانب اولڈ سٹی ایریا میں تاحال بجلی بحال نہ ہوسکی۔ رنچھوڑ لائن، ملت نگر، گارڈن، شومارکیٹ، لیاری سمیت دیگر علاقوں میں بجلی غائب ہے۔