Thursday, April 25, 2024

کے الیکٹرک نے مرمتی کام میں تاخیر کا ملبہ مشتعل مظاہرین پر ڈال دیا، کے الیکٹرک کی ٹیمیں ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہیں: ترجمان

کے الیکٹرک نے مرمتی کام میں تاخیر کا ملبہ مشتعل مظاہرین پر ڈال دیا، کے الیکٹرک کی ٹیمیں ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہیں: ترجمان
June 22, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لئے کے الیکٹرک کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد مرمتی کام میں تاخیر کا سبب بنے ہوئے ہیں۔ کے الیکٹرک شہر میں بلاتعطل بجلی کی ترسیل کیلئے فنی خرابیاں اور ٹرانسمیشن لائنوں کے نقائص دور کرنے میں ناکام ہو گئی ہے اور اس نے مرمتی کام میں تاخیر کا ملبہ مشتعل افراد پر ڈال دیا ہے۔ کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں بجلی کے فالٹس کی درستگی کا کام تیزی سے جاری ہے اور کے الیکٹرک کی تمام ٹیمیں ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہیں مگر نارتھ ناظم آباد، بفرزون، ناگن چورنگی، فیڈرل بی ایریا میں مشتعل مظاہرین کی مزاحمت کے باعث مرمتی کام میں تاخیر ہو رہی ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک نے ایک بار پھر عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔ تمام خرابیوں پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔