Monday, May 20, 2024

کے الیکٹرک نے بجلی کی فی یونٹ کی قیمت میں 2.15 سے 3.37 روپے تک اضافہ کر دیا

کے الیکٹرک نے بجلی کی فی یونٹ کی قیمت میں 2.15 سے 3.37 روپے تک اضافہ کر دیا
May 29, 2019
 کراچی (92 نیوز) مہنگائی سے تنگ کراچی والوں کو بجلی کا جھٹکا لگ گیا۔ کے الیکٹرک نے بجلی کی فی یونٹ کی قیمت میں 2.15 سے 3.37 روپے تک اضافہ کر دیا۔ اس کے علاوہ پیک آور اور آف پیک اوقات کا نظام بھی متعارف کروا دیا۔ پیک آور میں بجلی مزید مہنگی ہوگی۔ کے الیکٹرک نے 300 سے 700 تک یونٹ ماہانہ بجلی استعمال کرنے والے رہائشی صارفین کے نرخ 15.45 روپے سے بڑھا کر 17.60 روپے فی یونٹ کردیے۔ 700 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے  20.70 روپے فی یونٹ ادا کریں گے۔ کمرشل صارفین کے لئے نرخ بھی بڑھا دئیے گئے ۔ 5 کلو واٹ سے کم لوڈ پر 17.8 روپے سے بڑھ کر 18 روپے کردی گئی ۔ 5 کلو واٹ سے زائد لوڈ والے میٹر پر قیمت 15.03 روپے فی یونٹ سے بڑھا 19.68 روپے فی یونٹ کردی گئی ہے۔