Friday, May 10, 2024

کے 2 موسم سرما میں پہلی بار سر کر لی گئی

کے 2 موسم سرما میں پہلی بار سر کر لی گئی
January 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) نیپال کے جانباز کوہ پیماؤں نے آٹھ ہزار چھ سو گیارہ میٹر کی بلندی پر تاریخ رقم کر دی، دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پہلی بار موسم سرما میں سر کر لی گئی ۔

دس رکنی ٹیم کی قیادت چنگ داوا کررہے تھے، ٹیم دنیا کی دیگر تیرہ بلند ترین چوٹیاں پہلے ہی سردیوں میں سر کر چکی ہے ۔

کے ٹو پر حالیہ مہم جوئی کے دوران اسپین کے کوہ پیما سیریگو منگوٹ کیمپ ون سے بیس کیمپ واپس آتے ہوئے گر کر ہلاک ہو گئے ۔