Monday, September 16, 2024

کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالب علم محمد احمد  منگل کی صبح امریکا روانہ ہوں گے

کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالب علم محمد احمد  منگل کی صبح امریکا روانہ ہوں گے
February 13, 2017
  لاڑکانہ(92نیوز)کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالب علم محمد احمد  منگل کی صبح امریکا روانہ ہوں گے ۔ سندھ حکومت کا پروٹوکول افسر اور محمد احمد کے والد بھی امریکا جائیں گے  ۔ تفصیلات کےمطابق لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے طالب علم محمد احمد کو غیر معمولی چوٹیں لگنے کے چھ ماہ بعد  بالآخر علاج کے لیے امریکا روانہ کردیا گیا گھر میں محمد احمد کے عزیز واقارب اسے دعاوں کے ساتھ الوداع کرنے خاص طور پر لاڑکانہ سے آئے  ۔ اکلوتے بیٹے کی صحت یابی کے لیے دعاگو راشد مشوری کی آنکھوں شدت جذبات سے چھلک اٹھیں۔ محمد احمد کی گردن میں شدید چوٹوں کی بناء پر ڈاکٹروں نے ان کا علاج امریکا میں کروانے کی تجویز دی تھی  ۔ سندھ حکومت نے محمد احمد کا علاج کروانے کے لیے مالی اور سفارتی کوششیں کیں تھیں  ۔