Friday, May 3, 2024

کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالب علم محمد احمد کا تیسرا آپریشن کامیاب

کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالب علم محمد احمد کا تیسرا آپریشن کامیاب
March 24, 2017
واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں زیر علاج لاڑکانہ کیڈٹ کالج کا طالب علم تیزی سے صحت یاب ہونے لگا۔ محمد احمد نے پاکستان زندہ آباد اور پاک آرمی زندہ باد کا نعرہ لگا دیا۔ لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے طالب علم محمد احمد امریکی اسپتال میں تیزی سے صحت یاب ہونے لگے۔ گلے اور سانس کی نالی کے چار آپریشن کامیاب ہونے کے بعد محمد احمد نے پاکستان زندہ باد اور پاک آرمی زندہ باد کا نعرہ لگادیا۔ طالب علم محمد احمد نے مکمل صحت یابی کیلئے قوم سے دعاوں کی اپیل کردی۔ محمد احمد کے والد راشد مشوری کہتے ہیں کہ صاحب زادے کی صحت یابی پر اللہ پاک کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہوگا۔ محمد احمد کی اسپیچ، ایکو اور فزیو تھراپی کئی روز تک جاری رہے گی۔