Saturday, May 4, 2024

کیڈٹ کالج تشدد کیس : میڈیکل بورڈ کی طالبعلم کو علاج کیلئے بیرون ملک بھیجنے کی سفارش

کیڈٹ کالج تشدد کیس : میڈیکل بورڈ کی طالبعلم کو علاج کیلئے بیرون ملک بھیجنے کی سفارش
November 25, 2016

 لاڑکانہ(92نیوز)لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے طالب علم محمد احمد پر مبینہ  تشدد کے حوالے سے دس رکنی میڈیکل بورڈ نے اپنا فیصلہ دیدیا، بورڈ نے طالب علم کو علاج کیلئے امریکا بھجوانے کی سفارش کردی۔

تفصیلات کےمطابق لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے طالب علم محمد احمد پر تشدد کا معاملہ ، وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر قائم 10 رکنی میڈیکل بورڈ نے  جناح اسپتال میں محمد احمد کا تفصیلی طبی  معائنہ کیا۔

میڈیکل بورڈ نے  اپنے پہلے ہی اجلاس میں اہم فیصلہ بھی کرلیا بورڈ نے محمد احمد پر تشدد کی تصدیق کردی  اور حکومت سندھ سے علاج کے لیے احمد کو امریکہ بھجوانے کی سفارش کردی گئیں۔

ذرا ئع کا کہنا ہے کہ  میڈیکل بورڈنےطالب علم کی میڈیکل رپورٹ اور اپنی سفارشات  محکمہ صحت کوارسال کردی ہیں جس میں اپنی سفارشات کے ساتھ ساتھ محمد احمد کی میڈیکل رپورٹ اور ان کے والد کا بیان بھی شامل ہے۔

میڈیکل بورڈ میں شامل ڈاکٹر وں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ محمد احمد نے اپنا نام لکھ کر بتایا، دوست کا نام لکھا اور تشدد کرنے والے شخص کا نام بھی لکھ کر بتادیا ہے میڈیکل بورڈ کی سفارش پر حکومت سندھ آئندہ ایک  سے دو روز میں محمد احمد کو بیرون ملک بھجنے کا فیصلہ کرے گی۔

دوسری جانب آرمی چیف کی ہدایت پر جی او سی پنوں عاقل کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات بھی جاری ہے اور تحقیقاتی ٹیم نے  محمد احمد کے والد اور لاڑکانہ کیڈٹ کالج انتظامیہ کے بیانات ریکارڈ کرلیے ہیں۔