Monday, May 13, 2024

کیچ میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو شر پسند ہلاک

کیچ میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو شر پسند ہلاک
December 19, 2019
کوئٹہ ( 92 نیوز)  کوئٹہ کے نواحی علاقے کیچ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2شرپسند ہلاک ہوگئے ، شناخت عیسیٰ اور ابراہیم کے نام سے ہوئی ۔ کیچ کے علاقے ڈنڈار میں فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مارے جانے والے شرپسندوں کی شناخت عیسیٰ اورابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے ایک اسنائپر رائفل،ایک ایل ایم جی،موٹرسائیکل اور متعدد راؤنڈزبرآمد کرلئے گئے، لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا  ہے۔