Wednesday, May 8, 2024

کیچ میں دہشتگردوں کا سکیورٹی فورسز پر حملہ ، لانس نائیک شہید ، تین جوان زخمی

کیچ میں دہشتگردوں کا سکیورٹی فورسز پر حملہ ، لانس نائیک شہید ، تین  جوان زخمی
July 25, 2020

کوئٹہ ( 92 نیوز) بلوچستان کے علاقہ کیچ میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کر دیا ، جس میں لانس نائیک جاوید کریم شہید جبکہ تین جوان زخمی ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز  کی گاڑی پدارک کے قریب معمول کے گشت پر تھی کہ گھات لگائے دہشتگردوں نے حملہ کر لیا ، حملہ تربت سے 35 کلو میٹر جنوب مشرق میں ہوا۔