Saturday, May 18, 2024

کیچ میں دہشت گردوں کا سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، لانس نائیک منظر عباس اور سپاہی عبدالفتح شہید

کیچ میں دہشت گردوں کا سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، لانس نائیک منظر عباس اور سپاہی عبدالفتح شہید
December 24, 2021 ویب ڈیسک

کیچ (92 نیوز) بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کا سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک منظر عباس اور سپاہی عبدالفتح شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک منظر عباس شہید کا تعلق خوشاب جبکہ سپاہی عبدالفتح شہید کا تعلق خضدار سے ہے۔ علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن کا مقصد بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا ہے تاہم سکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو شکست دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ دشمن کی بلوچستان کی ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔