Friday, April 26, 2024

کیپیٹل ہل پر دھاوے میں ملوث ٹرمپ کے حامی حملہ آور کو تین سال سے زائد کی سزا

کیپیٹل ہل پر دھاوے میں ملوث ٹرمپ کے حامی حملہ آور کو تین سال سے زائد کی سزا
November 18, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی کانگریس کی عمارت کیپیٹل ہل پر دھاوے میں ملوث ٹرمپ کے حامی حملہ آور کو تین سال سے زائد کی سزا سنا دی گئی۔

 خبر ایجنسی کے مطابق کیو اے نان شیمن کے نام سے معروف ملزم جیکب چینسلی کی وفاقی عدالت میں پیشی ہوئی۔ استغاثہ نے ملزم کو 51 ماہ قید کی سزا کی اپیل کی۔

رواں برس 6 جنوری کو کیپیٹل ہل پر حملے میں 140 پولیس افسر اور اہلکار زخمی ہوئے تھے۔