Thursday, April 25, 2024

کیپٹیل ہل حملے میں امریکی فوجی بھی ملوث نکلے، پینٹاگون کا اعتراف

کیپٹیل ہل حملے میں امریکی فوجی بھی ملوث نکلے، پینٹاگون کا اعتراف
December 21, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) کیپیٹل ہل حملے میں امریکی فوجی بھی ملوث تھے۔ پینٹاگون نے اعتراف کر لیا۔

سینئر دفاعی عہدیدار کے مطابق امریکی فوج کے 100 اہلکار انتہا پسندی میں ملوث ہیں۔ اہلکاروں نے کیپیٹل ہل حملے میں حصہ لیا تھا۔ امریکی فوج میں انتہا پسندی بڑھتی جا رہی ہے۔ پیٹاگون نے فوج میں انتہا پسندی روکنے کے لیے قواعد و ضوابط جاری کر دیئے ہیں۔ پہلی بار گھریلو تشدد اور سوشل میڈیا کے حوالے سے تنبیہہ کی گئی ہے۔