Friday, May 10, 2024

کیپٹن صفدر کیخلاف مزارِ قائدؒ بے حرمتی کیس پولیس نے جھوٹا قرار دیدیا

کیپٹن صفدر کیخلاف مزارِ قائدؒ بے حرمتی کیس پولیس نے جھوٹا قرار دیدیا
November 9, 2020
کراچی (92 نیوز) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کیپٹن صفدر و دیگر کے خلاف مزارِ قائدؒ کی بے حرمتی سے متعلق کیس پولیس نے کیپٹن صفدر و دیگر کے خلاف جھوٹا قرار دے دیا۔ کیس کے تفتیشی افسر نے چالان عدالت میں پیش کردیا، چالان کے مطابق دوران تفتیش جان سے مارنے کی دھمکیوں کے شواہد نہیں ملے۔ مدعی مقدمہ وقاص خان اپنا بیان ریکارڈ کرانے نہیں آیا۔ جائے وقوعہ پر کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور سی ڈی آر سے ثابت ہوا کہ مدعی مقدمہ کی موجودگی ثابت نہیں ہوتی ہے۔ مزار قائدؒ پروٹیکشن اینڈ مینٹیننس آرڈیننس کے کی خلاف ورزی سے متعلق میجمنٹ بورڈ ایس ایچ او کے پاس براہ راست شکایت درج کرائے۔ متعلقہ جج کی رخصت کے باعث سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔