Monday, May 6, 2024

کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ کا معاملہ ، ملزمان کی ضمانتوں میں 18 جولائی تک توسیع

کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ کا معاملہ ، ملزمان کی ضمانتوں میں 18 جولائی تک توسیع
July 12, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے کے معاملے میں عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 18 جولائی تک توسیع کر دی۔ کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے کے معاملے میں ملزمان سینیٹر چوھدری تنویر، دانیال چوھدری، حنیف عباسی، راجہ حنیف سمیت 7 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ نیو ٹاون پولیس نے کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کر رکھے ہیں۔ واضح رہے راولپنڈی کے تھانہ سٹی نے لیگی رہنما کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والے 37 کارکنوں جبکہ تھانہ نیو ٹاؤن پولیس  نے 23 لیگی کارکنان کو گذشتہ روز سول جج کی عدالت میں پیش کیا جبکہ عدالت کے حکم پر ن لیگی کارکنوں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔ ن لیگی وکلاء کارکنان کی گرفتاری پر کچہری میں احتجاجی مظاہرہ بھی کر چکے ہیں ۔ ملزمان کے خلاف نیب اور پولیس کی جانب سے کل چار مقدمات درج کئے گئے ہیں۔