Thursday, March 28, 2024

کیپٹن سرورشہید نے جان کا نذرانہ پیش کر کے پہلا نشان حیدرحاصل کیا

کیپٹن سرورشہید نے جان کا نذرانہ پیش کر کے پہلا نشان حیدرحاصل کیا
September 6, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز)کچھ نقش ایسے ہوتے ہیں جن کی دلکشی وقت اور فاصلوں کی قید سے آزاد ہوتی ہے ، ملکی تاریخ میں کیپٹن سرور شہید بھی ایسا ہی ایک نقش ہیں  جنہوں نے شجاعت اور بہادری کی نئی تاریخ رقم کی اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے پہلا نشان حیدر حاصل کیا۔ کیپٹن راجہ محمد سرور خان بھٹی 27 جولائی  1948 کو کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں دشمن فوج سے لڑتے ہوئے 38 سال کی عمر میں شہید ہوگئے۔ انکی قربانیوں کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں ملک کے سب سے بڑےملٹری اعزاز نشان حیدر سے نوازا ۔ یوم دفاع کے موقع پر کیپٹن سرور شہید کے مزار پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ،  تقریب کے مہمان خصوصی بریگیڈیئر شہزاد نے گارڈ اف آنر پیش کیا اور مزار پر پھول چڑھائے ۔ برگیڈئیر شہزاد کا کہنا تھا کہ چھ ستمبر صرف ایک دن ہی نہیں بلکہ سنہری باب ہے جو ہمیں متحد ہوکر دشمن سے لڑنے کا پیغام دیتی ہے۔ کیپٹن سرور شہید کے پوتے میجر عدیل سرور نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو اپنے قومی ہیروز اور انکی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہئے۔ یوم دفاع کے موقع پر ہر شخص وطن کی بقا اور سلامتی کیلئے پرعزم نظر آیا۔کیپٹن سرور شہید کے مزار پر سکول کے بچوں اور اساتذہ نے بھی پھول چڑھائےاور فاتحہ خوانی کی۔