Sunday, May 19, 2024

کیپٹن سجاد گل ،فضائی میزبان فرید احمد، خاتون فروا کی میتیں لاہور پہنچا دی گئیں

کیپٹن سجاد گل ،فضائی میزبان فرید احمد، خاتون فروا کی میتیں لاہور پہنچا دی گئیں
May 23, 2020

لاہور ( 92 نیوز) پی آئی اے کے تباہ شدہ طیارے کے  کیپٹن سجاد گل اورفضائی میزبان  فرید احمد اور خاتون فروا علی کی میتیں لاہور پہنچا دی گئیں۔

میتیں پی آئی اے کی پرواز  پی کے 8304 میں لاہور پہنچائی گئیں، کیپٹن سجاد کی نماز جنازہ جامع مسجد ڈی ایچ اے جبکہ فضائی میزبان فرید احمد  کی نماز جنازہ نذیر گارڈن جلو میں ادا کی گئی۔