Thursday, April 25, 2024

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف اداروں کیخلاف توہین آمیز الفاظ ادا کرنے پر مقدمہ درج

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف اداروں کیخلاف توہین آمیز الفاظ ادا کرنے پر مقدمہ درج
October 4, 2020
گوجرانوالہ (92 نیوز) عوام کو اُکسانے اور اداروں کے خلاف توہین آمیز الفاظ ادا کرنے پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ کی مدعیت میں رکن صوبائی اسمبلی عمران خالد بٹ کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔ اداروں کے خلاف بیان بازی اور ہرزہ سرائی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو مہنگی پڑ گئی، ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ کی مدعیت میں رہنما مسلم لیگ ن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر سہیل اشرف کی سفارش پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جمعہ کے روز کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے حساس اداروں کے خلاف گفتگو کی تھی، مسلم لیگ ن کے مقامی ایم پی اے عمران خالد بٹ کو بھی نامزد کیا گیا جس کی رہائش گاہ پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے گفتگو کی۔ گوجرانوالہ میں سولہ اکتوبر کو ہونے والے مریم نواز کے جلسے کے حوالے سے عمران خالد بٹ کی رہائش گاہ پر اجلاس ہوا، جس میں جاوید لطیف، خرم دستگیرخان، عابدرضا کوٹلہ سمیت مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نے شرکت کی تھی۔ اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں کیپٹن ر صفدر نے اداروں کے خلاف سخت زبان استعمال کی تھی۔