Friday, May 10, 2024

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر انڈا پھینکنے کی کوشش ، انڈا کارکن کو جا لگا

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر انڈا پھینکنے کی کوشش ، انڈا کارکن کو جا لگا
March 18, 2021

پشاور (92 نیوز) پشاور ہائیکورٹ کے باہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر انڈا پھینکنے کی کوشش کی گئی لیکن انڈا کارکن کو جا لگا۔

ملکی سیاسی شخصیات پر انڈے پھینکنے کی روایت چل پڑی۔ پشاور میں لیگی رہنماء کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اعوان پر نامعلوم شخص نے انڈا پھینکا۔ انڈا اس وقت پھینکا گیا جب لیگی رہنماء ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد گاڑی میں بیٹھ رہے تھے۔ انڈا صفدر اعوان کو تو نہ لگا البتہ قریب موجود ایک اور شخص انڈے کی زد میں آ گیا۔

لیگی رہنماء اور ان کے حامی انڈا پھینکنے والے کے پیچھے بھاگے لیکن مذکورہ شخص رکشہ میں بیٹھ کر بھاگ گیا۔ لیگی کارکنوں نے انڈا پھینکنے والے کا تعاقب کیا اور کینٹ ریلوے اسٹیشن پر پکڑ کر تھپڑ رسید کئے اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا۔