Friday, April 26, 2024

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانتیں خارج

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانتیں خارج
September 5, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور سیشن عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانتیں خارج کر دیں۔ ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سمیت سولہ مسلم لیگیوں کی ضمانتیں خارج کر دیں۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کر لی گئی ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ دہشت گردی کی دفعات شامل ہونے کے بعد سیشن کورٹ درخواست ضمانت کی سماعت نہیں کر سکتی۔ عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ پراسیکیوٹر کے مطابق صرف مریم نواز کو انکوائری کے لیے بلایا گیا جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سمیت بڑی تعداد میں لوگ نیب آفس پہنچے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا تھا۔ عدالت نے قرار دیا کہ دہشت گردی کی دفعات کے بعد اب کیس  انسداد دہشت گردی عدالت سن سکتی ہے۔ ادھر مریم نواز کی نیب آٖفس میں پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے معاملے پر اے ٹی سی نے کیپٹن صفدر کی گیارہ ستمبرتک عبوری ضمانت منظور کر لی اور ان کی گرفتاری سے روک دیا۔