Friday, April 26, 2024

کیپٹن (ر) صفدر کی غداری مقدمے میں 10 اکتوبر تک عبوری ضمانت

کیپٹن (ر) صفدر کی غداری مقدمے میں 10 اکتوبر تک عبوری ضمانت
October 5, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف غداری کے مقدمے میں عبوری ضمانت 10 اکتوبر تک منظور کر لی۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے غداری کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ اِن کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت جسٹس اسجد جاوید گهرال نے کی۔ کیپٹن (ر) صفدر نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ مقدمہ سیاسی انتقامی کارروائی ہے، شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے۔ عدالت نے رہنماء مسلم لیگ (ن) کی غداری کے مقدمے میں عبوری ضمانت 10 اکتوبر تک منظور کرتے ہوئے مقامی عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف گوجرانوالا پولیس نے غداری کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔