Thursday, April 18, 2024

کیپٹل گیس ٹیکس اور بلڈرز پر کم از کم ٹیکس3سال کیلئے ختم، زیادہ سے زیادہ ملازمتیں فراہم کرنیوالی صنعتوں کیلئے خصوصی مراعات

کیپٹل گیس ٹیکس اور بلڈرز پر کم از کم ٹیکس3سال کیلئے ختم، زیادہ سے زیادہ ملازمتیں فراہم کرنیوالی صنعتوں کیلئے خصوصی مراعات
June 6, 2015
اسلام آباد (92نیوز) بجٹ 2015ء، 2016ءمیں حکومت نے ملک میں صنعتوں کو فروغ دینے کےلئے بھی متعدد اقدامات تجویزکئے ہیں۔ بلڈرزپرکم از کم ٹیکس بھی تین سال کےلئے ختم کردیا گیا ہے۔ اینٹ اور بجری کی سپلائی کو تیس جون دوہزار اٹھارہ تک سیلزٹیکس سے چھوٹ دی جا رہی ہے۔ استعمال شدہ تعمیراتی مشینری کی درآمد پرکسٹمز بھی تیس فیصد سے کم کرکے بیس فیصد کردی گئی ہے۔ ہاوسنگ شعبہ پرکیپیٹل گین ٹیکس بھی تین سال کےلئے ختم کردیا گیا ہے جس سے گھرکی تعمیریا خرید میں فائدہ ہوگا۔ رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری ٹرسٹ کی ہاو¿سنگ سکیمیں اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گی۔ ملازمت کے زیادہ مواقع فراہم کرنے والی صنعتوں کو خصوصی مراعات دی جا رہی ہیں اور جو لوگ پانچ سو افراد کو روزگار دیں گے، ان کا ٹیکس ریٹ کم کیا جائے گا۔ کمپنیوں کو اسٹاک ایکسچینج میں ان لسٹ کرنے کیلئے کریڈٹ کی حدبیس فیصدتک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ سٹاک ایکسچینج میں قابلِ ٹیکس آمدنی پر ٹیکس کریڈٹ کی حد دس لاکھ سے بڑھا کر پندرہ لاکھ کردی گئی ہے۔ جہازوں کی مرمت اورتیاری کی حامل کمپنیوں کےلئے درآمدی مشینری اور آلات پر ایک دفعہ کی کسٹمزڈیوٹی اور سیلزٹیکس کی چھوٹ کی تجویز ہے۔ منظور شدہ ہوائی کمپنیاں سمولیٹر اور پرزہ جات کےلئے کسٹمز اور سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گی۔ دوردرازعلاقوں کے ایئرٹکٹس پر ایکسائز ڈیوٹی اور ودہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ کی تجویزہے۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری کےلئے 64ارب پندرہ کروڑ کے پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے۔ برآمدات کے فروغ کےلئے چھ ارب روپے رکھے گئے ہیں۔