Saturday, April 20, 2024

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ ، پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 177 رنز بنا کر آؤٹ

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ ، پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 177 رنز بنا کر آؤٹ
January 3, 2019
کیپ ٹاؤن (92 نیوز) کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں قومی ٹیم کا مایوس کن آغاز ہوا۔ پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 177 رنز بنا کرآؤٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پاکستانی اوپنرز نے مایوس کن آغاز کیا اور 13 کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنرز آؤٹ ہوگئے۔ امام الحق 8 اور فخرزمان ایک رن ہی بنا سکے۔ گرین شرٹس کا تجربہ کار مڈل آرڈر دوسرے ٹیسٹ میں بھی ناکام رہا۔ اظہرعلی اور بابر اعظم 2 ،2 اور اسد شفیق 20 رنز بنا کر چلتے بنے۔ 54 رنز پر آدھی ٹیم کے پویلین لوٹنے کے بعد کپتان سرفراز اور شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 60 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ شان مسعود 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان سرفراز نے 8 چوکوں کی مدد سے ٹیسٹ کی 17 ویں نصف سنچری مکمل کی اور 56 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دیا۔ کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹیل اینڈرز مزاحمت دکھانے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم 177 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقہ کی طرف سےاولیوئر نے چار، ڈیل اسٹین نے تین اور ربادہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 177 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری ہے۔