Friday, April 26, 2024

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ ، پاکستان نے دو وکٹ پر 37 رنز بنا لیے

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ ، پاکستان نے دو وکٹ پر 37 رنز بنا لیے
January 5, 2019
کیپ ٹاؤن (92 نیوز) کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں تیسرے روز پاکستان نے دو وکٹ پر 37 رنز بنا لیے۔ سرفراز الیون کو خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 217 رنز درکار ہیں۔ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقہ نے کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 382 رنز بنائے۔ اعتماد کے بحران کا شکار ٹیم پاکستان دوسرے روز بھی مشکلات میں نظر آئی۔ کھیل کا آغاز جنوبی افریقہ کے لیے اچھا نہ رہا۔ محمد عباس نے ہاشم آملہ کو 24 رنز پر بولڈ کردیا۔ 149 کے مجموعی اسکور پر ڈی برین 13 رنز بنا کر چلتے بنے۔ کپتان فاف ڈو پلاسس اور بوما نے ذمہ دارانہ انداز سے اننگز کو آگے بڑھایا اور دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کی نپی تلی باؤلنگ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے 156 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ فاف ڈو پلاسس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 13 چوکوں کی مدد سے اپنی 9 ویں ٹیسٹ سنچری اسکور کی اور 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی طرف سے محمد عباس نے ایک اور شاہین شاہ آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔