Thursday, March 28, 2024

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ ، نوبال نے دلچسپ صورتحال پیدا کر دی

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ ، نوبال نے دلچسپ صورتحال پیدا کر دی
January 5, 2019
کیپ ٹاؤن ( ویب ڈیسک ) پاکستان اور جنو بی افریقہ کے مابین  کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے  سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں  نوبال نے دلچسپ صورتحال پیدا کر دی۔ پاکستان ٹیم کی 9 وکٹیں گر چکی تھیں  کہ فلنڈر کی گیند پر  محمد عباس کیچ تھما بیٹھے جس پر پاکستانی ٹیم کےبلے باز  اور جنوبی افریقہ کی ٹیم  واپس پویلین لوٹ گئی ، مگر میدان خالی ہونے کے بعد امپائر نے تھرڈ امپائر کی معاونت  سے گیند کو نوبال قرار دے دیا۔ ہوا کچھ یوں کہ فلینڈر کا پاؤں  مقررہ حد سے آگے نکل گیا، اسی گیند پر عباس کیچ تھما بیٹھے اور خود کو آؤٹ سمجھ کر پویلین لوٹ گئے ،تھرڈ امپائر کی طرف سے نوبال قرار دیئے جانے پر امپائرز نے تمام کھلاڑیوں کو واپس میدان  میں آنےکا اشارہ کیا  جس پر پاکستانی بلے باز اور جنوبی افریقہ کے  کھلاڑی دلچسپ صورتحال پر ہنستے مسکراتے  میدان میں واپس لوٹ آئے ۔