Thursday, April 18, 2024

کیپ ٹاؤن سے شروع ہونیوالی جیپ ریلی اسلام آباد پہنچ گئی

کیپ ٹاؤن سے شروع ہونیوالی جیپ ریلی اسلام آباد پہنچ گئی
November 25, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن سے شروع ہونے والی جیپ ریلی اسلام آباد پہنچ گئی ، پاکستان لینڈ روور کلب نے ریلی کے شرکاء کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، مرغزار سے پیر سوہاوا تک ریلی بھی نکالی گئی۔ کیپ ٹاؤن کھٹمنڈو جیپ ریلی کے شرکا  کا اسلام آباد کے چڑیا گھر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا،  جیپ ریلی  مرغزار سے پیر سوہاوہ تک گئی۔ جنوبی افریقہ سے آئے مہمان کنگزلے ہالگیٹ کا کہنا تھا پاکستان آ کر انہیں اجنبیت کا احساس نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر شخص مہمان نواز اور پیار کرنے والا ہے، یہاں کی چکن کڑاہی بہت پسند ہے، بس مرچیں زیادہ ہوتی ہیں۔ جنوبی افریقہ کے مہم جو پاکستان میں بلوچستان سے داخل ہوئے اور کل اسلام آباد سے گلگت کے لیے روانہ ہوں گے، افریقی خاتون شیلا کا کہنا تھا یہاں آنے سے پہلے کا پاکستان کچھ اور تھا اور یہاں پہنچ کر ایک نیا پاکستان ملا۔ کیپ ٹاؤن، کھٹمنڈو جیپ ریلی کے شرکا  گلگت بلتستان سے واپس آنے کے بعد بھارت روانہ ہوں گے جہاں سے وہ اپنی منزل نیپال کے شہر کھٹمنڈو جائیں گے۔