Saturday, April 20, 2024

کیٹگری سی ممالک کے مسافروں سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

کیٹگری سی ممالک کے مسافروں سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری
March 29, 2021

کراچی (92 نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹگری سی ممالک کے مسافروں سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

 ہدایت نامہ کے مطابق کیٹگری سی ممالک کے مسافروں کے لیے ائیرلائن کو خصوصی اجازت نامہ لینا ہو گا۔ مسافروں کی ٹیسٹنگ، اسکریننگ، ٹریسنگ اور قرنطینہ کی لازمی شرائط بھی عائد ہوں گی۔ اسکے علاوہ مسافروں کی فہرست اور شناخت کی تفصیلات پاکستانی سی اے اے کو دی جائیں گی اور فراہم کردہ تفصیلات محکمہ ہیلتھ کے حکام سے بھی شئیر کی جائیں گی۔

مسافر کی تفصیلات ائیرلائنز چیک ان بند ہوتے ہی سی اے اے پاکستان کو بھیجیں گی۔ کٹیگری سی میں جنوبی افریقہ، برازیل ، تنزانیہ، کولمبیا، گھانا سمیت 12 ممالک شامل ہیں۔