Monday, May 6, 2024

کیٹرنگ ایسوسی ایشن کراچی کا نیشنل ہائی وے پر دیگیں رکھ کر احتجاج

کیٹرنگ ایسوسی ایشن کراچی کا نیشنل ہائی وے پر دیگیں رکھ کر احتجاج
June 14, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں کیٹرنگ ایسوسی ایشن نے نیشنل ہائی وے پر دیگیں رکھ کر انوکھا احتجاج کیا، ایس او پیز کے تحت کاروبار کھولنے کی اجازت کا مطالبہ کردیا۔

لاک ڈاؤن سے کراچی کے کیٹررز بھی پریشان، کاروبار بند ہونے پر مالی مشکلات میں اضافہ ہوا تو احتجاج پر مجبور ہوگئے ۔ کیٹرنگ ایسوسی ایشن نے نیشنل ہائی وے پردیگیں رکھ کر انوکھا دھرنا دیا جس میں خواتین ملازمین نے بھی شرکت کی ۔

ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کاروبار بند ہے مگر ملازمین کو بیروزگار نہیں کیا، اب تنخواہوں کی ادائیگی مشکل ہوتی جارہی ہے، ایسوسی ایشن کے صدر نے ایس او پیز کے تحت کاروبارکھولنے کا مطالبہ کردیا۔

کیٹرنگ ایسوسی ایشن کے ذمہ داروں نے کہا کاروبارسے وابستہ افراد آنسو بہانے پر مجبور ہیں، معاشی تنگدستی کی وجہ سے گھر چلانا مشکل ہوگیا ۔

مظاہرین نے کہا کہ اگر حکومت نے کاروبار کی اجازت نہ دی تو صورتحال انتہائی سنگین  ہوجائے گی۔