Thursday, May 9, 2024

کیٹ مڈلٹن نے لیڈی ڈیانا کی یاد تازہ کر دی

کیٹ مڈلٹن نے لیڈی ڈیانا کی یاد تازہ کر دی
October 15, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) شہزادہ ولیم کی اہلیہ کا اپنی آنجہانی ساس کو زبردست خراج عقیدت، پاکستان آمد پر وہی رنگ پہنا جو لیڈی ڈیانا نے1996 میں  دورہ پاکستان کے موقع پر پہنا تھا ۔  برطانوی شاہی جوڑا پانچ روزہ دورے پر پاکستان پہنچا، نورخان ایئربیس پر ڈچز آف کیمبرج کیٹ مِڈلٹن اپنے شوہر کے ہمراہ طیارے سے اتریں تو انہوں نے لیڈی ڈیانا کی یاد تازہ کردی،ہر آنکھ کیٹ مڈلٹن پر جم گئی۔ [caption id="attachment_246133" align="alignnone" width="500"]   کیٹ مڈلٹن ‏  لیڈی ڈیانا ‏  اسلام آباد ‏  ‏92 نیوز  خراج عقیدت ‏  برطانوی شاہی جوڑا کیٹ مڈلٹن نے لیڈی ڈیانا کی یاد تازہ کر دی ‏[/caption] فیروزی رنگ کی میکسی اور اسی رنگ کا ٹراؤزر  زیب تن کئے کیٹ نے پاکستانی سرزمین پر قدم رکھا،کیٹ مڈلٹن کے پہناوے  نے لیڈی ڈیانا کی دورہ پاکستان کی یادیں تازہ کر دیں،  جنہوں نے 1996 میں دورہ پاکستان کے دوران اسی رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا۔ کیٹ کی چاندی کی بالیوں پر بھی دلوں کی شہزادی ڈیانا کی جھلک نظر آئی ، شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو شاہ محمود قریشی نے گلدستہ پیش کیا۔ برطانوی شاہی جوڑے کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔