Friday, April 19, 2024

کیویز کے فیصلے پر کرکٹ ماہرین، کھلاڑی اور شائقین مایوس

کیویز کے فیصلے پر کرکٹ ماہرین، کھلاڑی اور شائقین مایوس
September 18, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) کیویز کے فیصلے پر کرکٹ ماہرین، کھلاڑی اور شائقین مایوس ہوگئے۔

سابق ویسٹ انڈین کپتان ویوین رچرڈز نے دورے کی منسوخی کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔ انہوں نے ٹویٹ پیغام میں کہا، پاکستان کو محفوظ ترین ملک پایا، آج بھی پاکستان کے ساتھ ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے، کہا نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخ کرنے سے رنج ہوا، پاکستان کرکٹ سے محبت کرنے والے لوگوں سے بھرا ہوا ہے۔

سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے کہا انگلش کرکٹ بورڈ کے پاس موقع ہے کہ وہ ٹیم کو پاکستان بھیج کر تعریف کا موقع دے۔ انگلش کرکٹ بورڈ کو باتوں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھانے چاہیں۔ ای سی بی کو گزشتہ برس کورونا کے مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کو نہیں بھولنا چاہیے۔

شنیرا اکرم نے کہا پاکستان کےعلاوہ دنیا میں کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں خود کو سب سے زیادہ محفوظ محسوس کیا ہو۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کہتے ہیں نیوزی لینڈ کے واپس جانے پر شائقین کی طرح وہ بھی مایوس ہیں، پہلے بھی پاکستان کرکٹ مشکل دور سے گزر چکی، اب بھی مشکل سے نکل جائیں گے۔