Wednesday, April 24, 2024

کیویز کیخلاف پاکستانی بیٹنگ لائن پھر فلاپ

کیویز کیخلاف پاکستانی بیٹنگ لائن پھر فلاپ
January 22, 2018

ویلنگٹن ( 92 نیوز ) کیویز کیخلاف پہلے ٹی 20 میں بھی شاہینوں کی بیٹنگ لائن فلاپ ہوگئی ۔  ٹاپ آرڈر ، مڈل آرڈر سب دھوکا دے گئے ۔ 9 بلے باز ڈبل فگر تک رسائی حاصل نہ کر پائے ۔  سانٹنر نے کپتان سرفراز احمد کو تگنی کا ناچ نچائے رکھا ۔  بابراعظم 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

فارمیٹ کی تبدیلی بھی قومی بلے بازوں کی پرفارمنس نہ نکھار سکی  ۔ پہلے ٹی 20 میں ٹاپ آرڈر مڈل آرڈر سب ناکام ہو گئے  ۔ بیٹسمینوں کی روایتی شرمناک کارکردگی کا تسلسل برقرار رہا  ۔

کیویز  باؤلرز نے ایک بار پھر دھاک بٹھائے رکھی ۔ بلے بازوں  میں   پویلین جانے کی ریس لگی رہی  ۔ اوپنر فخرزمان کا بلا پھر رنز نہ اگل سکا اور صرف  تین رنز ہی بنا پائے ۔

ینگ ٹیلنٹ کے بھی ہاتھ پاؤں پھول گئے، عمر امین اور شاداب خان کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے ۔ محمد نواز،فہیم اشرف  نے سات،سات ،حارث سہیل 9 رنز تک محدود رہے ۔

کیویز اسپنر سانٹنر نے کپتان سرفراز احمد کو تگنی کا ناچ نچائے رکھا  اور 9 رنز پر ٹھکانے لگایا  ۔ حسن علی نے 12 گیندوں پر 23 رنز بٹورے  ۔ محمد عامر  تین رنز پر رانس کا شکار بنے  ۔ 9 بلے باز ڈبل فگر تک ہی نہ پہنچ پائے۔

کیویز کیجانب سے رانس ، اور ساؤتھی نے تین ،تین ،سانٹنر نے دو،کچن اور منر و نے ایک ایک وکٹیں حاصل کیں  ۔