Friday, May 17, 2024

کیویز کرکٹ بورڈ کا پاکستان کیخلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان

کیویز کرکٹ بورڈ کا پاکستان کیخلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان
September 29, 2020
لاہور (92 نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم دسمبر اور جنوری میں نیوزی لینڈ میں تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ پاکستان کیویز کےدیس میں سیریز کھیلے گا، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے شیڈول جاری کردیا، دسمبر اور جنوری میں ہونے والی سیریز میں 3 ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 18 دسمبر کو آکلینڈ، دوسرا 20 دسمبر کو ہملٹن اور تیسرا 22 دسمبر کونیپئر میں کھیلا جائے گا آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل پہلا باکسنگ ڈے ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک ماؤنٹ مانگنوئی میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ  کرائسٹ چرچ میں 3 جنوری سے شروع ہوگا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ ڈائٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرکے ہمیشہ خوشی ہوئی، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان نے کہا پاکستان دورہ نیوزی لینڈ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔ قومی ٹیم 23 نومبر کو لاہور سے نیوزی لینڈ روانہ ہوگی، اسکواڈ کا 14 روزہ قرنطینہ  لنکولن میں ہو گا، اس دوران کسی بھی کرکٹ سرگرمی کے بغیر کھلاڑی بائیو سیکیور ببل میں رہیں گے۔