Monday, September 16, 2024

کیویز نے کینگروز کو ہرا کر ایک روزہ میچوں کی سیریز دوصفر سے جیت لی

کیویز نے کینگروز کو ہرا کر ایک روزہ میچوں کی سیریز دوصفر سے جیت لی
February 5, 2017

ہملٹن (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں دو صفر سے شکست دی دے۔ کیویز نے تیسرے اور آخری میچ میں کینگروز کو چوبیس رنز سے ہرا دیا۔  ٹرینٹ بولٹ چھے وکٹیں حاصل کر کے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ ہملٹن میں کھیلا گیا۔ میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں پر دو سو اکاسی رنز بنائے۔  راس ٹیلر نے ایک سو سات رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اوپنر ڈین براؤنلی بھی تریسٹھ رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کے مچل سٹارک اور فاکنر نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم سینتالیس اوورز میں دو سو ستاون رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کپتان ایرون فنچ چھپن اور ٹریوس ہیڈ ترپن رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ٹرینٹ بولٹ نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے چھے کینگرو بلے بازوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔ نیوزی لینڈ نے پہلا میچ چھے وکٹوں سے جیتا جبکہ دوسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔