Friday, March 29, 2024

نیوزی لینڈ نے تین دہائیوں بعد پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیت لی

نیوزی لینڈ نے تین دہائیوں بعد پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیت لی
November 29, 2016

ہملٹن (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں ہرا کر تیس سال ٹیسٹ سیریز جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق آخری اننگز میں پاکستان کو جیت کے لئے تین سو انہتر رنز درکار تھے لیکن پوری ٹیم دو سو تیس رنز پر آئوٹ ہو گئی۔ سمیع اسلم 91رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔

کپتان اظہر علی نے 58، بابر اعظم 16، سرفراز احمد 19، یونس خان 11، محمد رضوان 13 اور سہیل خان نے آٹھ رنز بنائے۔ اسد شفیق، محمد عامر، وہاب ریاض اور عمران خان صفر پر آئوٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ویگنر نے تین، سائوتھی اور سینٹر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 271 اور دوسری اننگز میں 313 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان نے بالترتیب 216 اور 230 رنز بنائے۔ اس طرح نیوزی لینڈ نے ہملٹن ٹیسٹ 138رنز سے جیت کر پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں دو صفر سے شکست دیدی۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے اپنی سرزمین پر پاکستان کو تیس سال بعد شکست دی ہے۔