Friday, April 26, 2024

کیوی کپتان میک کولم بھی محمد عامر کے حمایتیوں میں شامل

کیوی کپتان میک کولم بھی محمد عامر کے حمایتیوں میں شامل
January 3, 2016
لاہور(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن میک کولم بھی محمد عامر کی حمایت کرنے والوں میں شامل ہو گئے۔ کہتے ہیں عامر اپنی سزا پوری کر چکے ہیں، ان کے نیوزی لینڈ آنے اور ہمارے خلاف کھیلنے سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔ تفصیلات کےمطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن میک کولم نے محمد عامر کی پاکستانی ٹیم میں واپسی کی حمایت کی ہے۔  نیوزی لینڈ کے شہر ولنگٹن میں بات کرتے ہوئے میک کولم کا کہنا تھا کہ  سپاٹ فکسنگ کے واقعے کے وقت عامر کی عمر بہت کم تھی اور اس کے بعد انہوں نے بحالی کے پروگرام پر عمل کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈیوڈ وائٹ نے بھی عامر کی پاکستانی ٹیم میں شمولیت کی حمایت کی ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم رواں ماہ پاکستانی کی میزبانی کرے گی اور اور عامر کی ٹیم کے ہمراہ روانگی نیوزی لینڈ کے ویزے سے مشروط ہے۔