Wednesday, April 24, 2024

کیوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کرس کینز عدالت کو گمراہ کرنے کے مقدمے سے بری

کیوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کرس کینز عدالت کو گمراہ کرنے کے مقدمے سے بری
November 30, 2015
لندن(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کرس کینز کو جھوٹا  بیان  دینے  اور عدالت کو گمراہ کرنے کے مقدمے سے بری کر دیا گیا۔ کینز کے خلاف مقدمہ دو ہزار بارہ میں آئی پی ایل کے سابق سربراہ للت مودی پر ہتک عزت کا دعوی کرنے پر قائم  کیا  گیا  تھا ۔ تفصیلات کےمطابق لندن کی عدالت نے فیصلہ  سناتے  ہوئے  کہا  کہ کینز اور ان کے سابق مشیر بیرسٹر اینڈریو فچ ہالینڈ پر جھوٹی گواہی اور عدالت کو گمراہ کرنے کا الزام ثابت نہیں ہو سکا۔  کینز نےیہ مقدمہ مودی کی طرف سے دو ہزار دس میں  کینز پر میچ فکسنگ کا الزام لگائے جانے پر دائر کیا تھا۔ دو ہزار بارہ میں عدالت نے کینز کی حمایت میں فیصلہ سنایا اور مودی کو حکم دیا کہ وہ کینز کو نوے ہزار پاؤنڈ ہرجانہ ادا کریں تاہم گزشتہ سال ستمبر میں برطانوی پولیس نے کینز پر جھوٹا بیان  دینے  اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے پر  فرد جرم عائد کر دی تھی۔