Friday, April 19, 2024

کیوی کرکٹ بورڈ کی پاکستان سے سیریز ری شیڈول کرنے کی تصدیق

کیوی کرکٹ بورڈ کی پاکستان سے سیریز ری شیڈول کرنے کی تصدیق
October 8, 2021 ویب ڈیسک

کرائسٹ چرچ (92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا سخت موقف اور پاکستان کا اخلاقی دباؤ کام کرگیا، کیوی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے سیریز ری شیڈول کرنے کی تصدیق کردی۔

نیوزی لینڈ کو دورہ پاکستان ملتوی کرنے پر اپنی غلطی کا احساس ہوگیا، کیوی کرکٹ بورڈ کی پاکستان سے سیریز ری شیڈول کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہیں۔ ایک ہفتے میں حتمی فیصلہ کر لیں گے،2023 سے قبل سیریز کھلیے جانے کا امکان ہے۔