Monday, September 16, 2024

کیوی ٹیم شاہینوں کو شکست دیکر ون ڈے رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی

کیوی ٹیم شاہینوں کو شکست دیکر ون ڈے رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی
January 31, 2016
دبئی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کو شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ کی ون ڈے رینکنگ بہتر ہو گئی کیوی ٹیم ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے تیسری پوزیشن پر آ گئی ہے۔ پاکستان کی آٹھویں پوزیشن برقرار ہے۔ تفصیلات کےمطابق آئی سی سی نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کے بعد نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی۔ نئی درجہ بندی کے مطابق نیوزی لینڈ سے شکست کے باوجود پاکستان کی آٹھویں پوزیشن برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے  چوتھی سے تیسری پوزیشن پر آ گئی ہے۔ جنوبی افریقہ کی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ تیسری سے چوتھی پوزیشن پر چلا گیا ہے۔  رینکنگ میں آسٹریلیا کی پہلی اور بھارت کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔ سری لنکا، انگلینڈ اور بنگلہ دیش بالترتیب پانچویں، چھٹی اور ساتویں پوزیشنوں پر موجود ہیں۔