Tuesday, April 23, 2024

کیوی وزیراعظم کو سپیکرکے احکامات نظر اندازکرنے پر ایوان سے باہرنکال دیا گیا

کیوی وزیراعظم کو سپیکرکے احکامات نظر اندازکرنے پر ایوان سے باہرنکال دیا گیا
May 11, 2016
ولنگٹن (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈکی پارلیمان میں پاناما پیپرز پر گرما گرم بحث ہوئی۔ سپیکرکے احکامات نظر اندازکرنے پرکیوی وزیراعظم کو ایوان سے باہرنکال دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح نیوزی لینڈمیں بھی پاناما انکشافات نے ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ کیوی پارلیمان میں پاناما پیپرزکے حوالے سے گرماگرم بحث ہوئی اور سارا نزلہ وزیراعظم جان کی پر گرا۔ ارکان پارلیمان نے پاناما پیپرز سے متعلق وزیراعظم سے سوالات پوچھے۔ موصوف نے ٹال مٹول سے کام لیا اور بار بار سپیکر کے احکامات کو بھی نظرانداز کرتے رہے جس پر سپیکربھی جلال میں آ گئے اور وزیراعظم کو پارلیمان سے باہر نکل جانے کاحکم دے دیا۔ وزیراعظم جان کی بطور ممبرپارلیمنٹ اس سے پہلے تین بار ایوان سے باہرنکالے جاچکے ہیں۔