Thursday, April 18, 2024

کیوکاز مشقوں میں وزیر دفاع اور پاک آرمی کے چیف آف لاجسٹک اسٹاف کی شرکت

کیوکاز مشقوں میں وزیر دفاع اور پاک آرمی کے چیف آف لاجسٹک اسٹاف کی شرکت
September 27, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) روس کے علاقے آسترکھان میں کیوکاز مشقوں کا انعقاد، وزیر دفاع پرویز خٹک اور پاک آرمی کے چیف آف لاجسٹک اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح نے خصوصی شرکت کی۔ روس کے شہر آسترکھان میں کیوکاز 2020ء کثیر الاقومی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کیوکاز 2020ء کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور مشقوں کا معائنہ کیا۔ مشقوں میں شریک پاکستانی اور چینی دستوں سے وزیر دفاع پرویز خٹک نے خصوصی ملاقات بھی کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک آرمی کے چیف آف لاجسٹک سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح بھی وفد کا حصہ تھے۔ اس موقع پر مشقوں میں شریک مختلف ممالک کے مندوبین بھی  موجود تھے۔ واضح رہے 21  سے 26 ستمبر تک مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔