Sunday, May 12, 2024

کیوکاز 2020 مشقوں کا آغاز، پاکستان ، روس، چین اور ایران کے فوجیوں کی شرکت

کیوکاز 2020 مشقوں کا آغاز، پاکستان ، روس، چین اور ایران کے فوجیوں کی شرکت
September 22, 2020

ماسکو ( 92 نیوز) روس کی  شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک سمیت  دیگر ممالک  کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں کیوکاز 2020 کا آغاز ہوگیا،پاکستان، روس، چین  اور ایران  کے 12ہزار فوجی شریک ہیں۔

روس میں کیوکاز 2020 جنگی مشقوں کا آغاز ہو گیا، پاک فوج کے جوانوں نے  بھرپور شرکت کی ۔مشقیں 26 ستمبر تک جاری رہیں گی ۔ میانمار، بیلا روس اور آرمینیا  کی افواج نے بھی ان مشقوں میں حصہ لیا۔

روس کے جنوبی حصے میں ہونے والی فوجی مشقوں میں ایران، پاکستان سمیت چین، روس اور دیگر ممالک حصہ لے رہے ہیں ۔21 سے 26 ستمبر تک جاری رہنے والی ان مشقوں میں میدان جنگ میں کنٹرول اینڈ کمانڈ کے ساتھ ساتھ دفاعی حربوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

مشترکہ فوجی مشقوں میں مجموعی طور پر 80 ہزار افراد شرکت کرینگے جبکہ250 ٹینکس اور 450جدید اسلحے سے لیس گاڑیاں بھی استعمال کی جائینگی۔

روسی حکام کے مطابق ان مشقوں میں روسی میزائل سسٹم اور نیوی یونٹ کی جنگی کارکردگی کا بھی مظاہرہ کیا جارہاہے۔