Wednesday, May 1, 2024

مریخ پر اپنی دستخط شدہ تختی لگنے سے اوباما خوشی سے نہال

مریخ پر اپنی دستخط شدہ تختی لگنے سے اوباما خوشی سے نہال
January 15, 2017

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے مریخ پر اپنے دستخط والی تختی بھیجنے پر ناسا کو شکریہ کا پیغام بھیجا ہے۔ ناسا کی خلائی گاڑی کیوریو سٹی دوہزار بارہ میں مریخ پر گئی تھی۔ اس خلائی مشن کے ذریعے امریکی صدر بارک اوباما، نائب صدر جو بائیڈن، دیگر اہم امریکی شخصیات اور مارس سائنس لیبارٹری کے ممبرز کے دستخطوں پر مشتمل تختی بھی مریخ پر بھیجی گئی تھی۔

گزشتہ روز ناسا نے اس حوالے سے ایک ٹوئٹ جاری کیا تو جواباً صدر اوباما نے ناسا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے انتہائی متاثرکن قرار دیا۔ کیوریوسٹی کو سرخ سیارے پر تحقیقاتی مقاصد کیلئے بھیجا گیا ہے جو اس بات کا پتا لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا ماضی میں اس سیارے پر کسی طرح کی زندگی کا وجود رہا ہے یا نہیں۔