Sunday, May 12, 2024

کیوبا کے یوگاس کا مینی پیکیو کو ہرا کر ویلٹر ویٹ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع

کیوبا کے یوگاس کا مینی پیکیو کو ہرا کر ویلٹر ویٹ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع
August 22, 2021 ویب ڈیسک

لاس ویگاس (92 نیوز) کیوبا کے یارڈینیس یوگاس نے لاس ویگاس میں سخت مقابلے کے بعد 42 سالہ سابق چیمپئن مینی پیکیو کو ہرا کر اپنے ڈبلیو بی اے ویلٹر ویٹ ورلڈ ٹائٹل کا کامیابی کے ساتھ دفاع کیا۔

ججوں نے مقابلہ 115-113، 116-112 اور 116-112 کے اسکور کی بدولت یوگاس کے حق میں دیا۔

مینی پیکیو ابتدائی طور پر  ڈبلیو بی سی اور آئی بی ایف ویلٹر ویٹ چیمپئن ایرول اسپینس، جونیئر سے لڑنے کی تیاری کر رہے تھے لیکن امریکی باکسر کو آنکھ کی انجری نے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا اور اس کے بعد یوگاس دو ہفتوں سے بھی کم وقت میں مقابلے کے لیے راضی ہو گئے۔