Monday, September 16, 2024

کیوبا کا شہرہ آفاق تھیٹر الیشیا الونسو تزئین و آرائش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا

کیوبا کا شہرہ آفاق تھیٹر الیشیا الونسو تزئین و آرائش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا
February 2, 2016
ہوانا (ویب ڈیسک) ہوانا کا شہرہ آفاق الیشیا الونسو تھیٹر تزئین و آرائش کے لئے تین سال تک بند رہنے کے بعد دوبارہ عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ ہوانا کا عظیم تھیٹر اٹھارہ سو سینتیس میں تعمیر ہوا تھا لیکن گردش زمانہ نے اس کے حسن و دلکشی کو گہنا دیا تو کیوبا کے حکام نے تین سال پہلے اس کی شان و شوکت بحال کرنے کا فیصلہ کیا۔ حکام نے تھیٹر کوملک کی عظیم رقاصہ الیشیا الونسو سے منسوب کر رکھا ہے۔ تھیٹر کی شان کو شوکت اور تزئین و آرائش کا کام تین سال میں مکمل ہوا ہے جبکہ اس کی تعمیر و مرمت مکمل ہونے پر افتتاح صدر راو¿ل کاسترو نے یکم جنوری کو کیوبا کے انقلاب کی ستاون ویں سالگرہ پر کیا تھا۔ یہ امریکہ کا قدیم ترین تھیٹر ہے جو اب تک زیراستعمال ہے اور کیوبا کے قومی طائفے کا ہیڈکوارٹر بھی ہے۔ ماہر تعمیرات ایمی کورٹینا کے مطابق تھیٹر کو اس کی اصل حالت میں بحال کیا گیا ہے جبکہ اس میں آڈیو نظام‘ لائٹس سمیت کئی تکنیکی و فنی اضافے کئے گئے ہیں۔