Thursday, May 9, 2024

کیوبا کا جنگی ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ، 5 فوجی ہلاک

کیوبا کا جنگی ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ، 5 فوجی ہلاک
January 31, 2021

ہولگوین (92 نیوز) کیوبا کی فوج کے زیراستعمال جنگی ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا، پانچ فوجی ہلاک ہوگئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق مشرقی صوبے ہولگوین سے اڑان بھرتے ہی چند منٹ بعد ہیلی کاپٹر کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا، تحقیقات کےلیے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

فوجی حکام کے مطابق ریسکیو رضا کاروں نے ملبے سے پانچ فوجیوں کی لاشیں نکال لیں، کیوبا کی فوج کے ترجمان نے بھی حادثے کی تصدیق کردی ہے۔