Tuesday, May 21, 2024

کیوبا میں کورونا پر قابو پانے کیلئے کرفیو اور سخت پابندیاں نافذ

کیوبا میں کورونا پر قابو پانے کیلئے کرفیو اور سخت پابندیاں نافذ
September 3, 2020

ہوانا ( 92 نیوز) کیوبا میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے کرفیو اور سخت پابندیاں نافذ کردی گئیں ، کیوبا میں کورونا وبا نے زیادہ تباہی نہیں مچائی۔

وسط جولائی میں کیوبا میں  کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنا بھی بند ہو گئے تھے تاہم اگست میں وائرس نے دوبارہ سر اٹھایا اور روزانہ درجنوں نئے کیس رپورٹ ہونا شروع ہو گئے اور اس مرتبہ وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بننے والے مریضوں کی شناخت نہیں ہو پائی۔

وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کیوبن حکام نے متعدد علاقوں میں دو ہفتے کیلئے شام 7 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو، سفری اور سماجی پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن میں سے زیادہ تر کا اطلاق 22 لاکھ آبادی والے شہر دارالحکومت ہوانا میں ہوگا۔

کیوبن  حکام نے عوامی غیر سنجیدگی کو وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ کی وجہ قرار دیا ہے۔