Thursday, April 25, 2024

کیوبا میں بوئنگ737 میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 100 سے زائد مسافر ہلاک

کیوبا میں بوئنگ737 میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 100 سے زائد مسافر ہلاک
May 19, 2018
ہوانا (92 نیوز) کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں بوئنگ سیون تھری سیون مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں سو سے زائد مسافر ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ خبرایجنسی کےمطابق بوئنگ سیون تھری سیون نے دارالحکومت ہوانا سے ہول گوئن شہر کیلئے اڑان بھری تھی کہ ٹیک آف کے تھوڑی دیر بعد ہی قریبی علاقے میں گر گیا جس سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی ۔ حادثے کے وقت طیارے ایک سو چار مسافر اور عملے کے نو ارکان سوار تھے ۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمی ہونے والے تین مسافروں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا۔ فائر فائٹرز نے چند گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ کیوبن صدر میگیل ڈیاز کینل نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔