Friday, April 26, 2024

کیوبا میں بلدیاتی انتخابات، موجودہ صدر رائول کاسترو اور سابق صدر فیدل کاستر نے بھی ووٹ ڈالا

کیوبا میں بلدیاتی انتخابات، موجودہ صدر رائول کاسترو اور سابق صدر فیدل کاستر نے بھی ووٹ ڈالا
April 20, 2015
کیوبا (ویب ڈیسک) کیوبا میں بلدیاتی کونسلروں کے انتخاب کیلئے ووٹ ڈالے گئے ہیں لیکن ان انتخابات میں انیس سو انسٹھ کے بعد سے پہلی بار دو ایسے امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں جن کا تعلق کمیونسٹ پارٹی سے نہیں ہے۔ انتخابات میں ستائیس ہزار امیدوار ہیں ان میں سے صرف دو ایسے ہیں جنہیں کمیونسٹ پارٹی سے تعلق نہ ہونے کے باوجود  حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے۔  کیوبا کے صدر راؤل کاسترو اور سابق صدر فیدل کاسترو نے بھی اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔ فیدل کاسترو نے اپنا ووٹ گھرسے پُر کر کے بھجوایا جسے ان کی طرف سے ایک خاتوں نے  کاسٹ کیا جبکہ راؤل کاسترو نے اپنا ووٹ ہوانا کے ایک سکول میں قائم پولنگ سٹیشن میں جا کر ڈالا۔ اس موقع پر انہوں نے پولنگ کے عملے سے گفتگو کی اور طلبا سے بھی گھل مل گئے۔ ایک امیدوار اونیل ہیں جن کا تعلق کالعدم ڈیموکریٹک کیوبا پارٹی سے ہے۔ کیوبا میں ہر اڑھائی سال بعد بلدیاتی الیکشن ہوتے ہیں۔